پی ٹی سی ایل کے ای وی وی پی مارکیٹنگ شہزاد نے آپٹیکل فائبر کٹنے کی وجوہات جانے کیلئے کمیٹی کے قیام بارے جھوٹ بولا
ْایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ، پی ٹی سی ایل نے تحقیقات کے نتائج بارے اپ ڈیٹ نہیں کیا پنشنرز اور انکے اہلخانہ کو حقوق اور پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے،ان ہتھکنڈوں سے ملازمین میں بے چینی اور انتظامیہ اور انکی پالیسوں کے حوالے سے مایوسی پھیل رہی ہے حکومت ور وزارت آئی ٹی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات کو حل کرنے میں ناکام
منگل 31 جنوری 2017 23:38
(جاری ہے)
پی ٹی ایل کے پنشنرز اور انکے اہلخانہ کو گزشتہ کئی سالوں سے انکے حقوق اور پنشن سے محروم رکھا جارہا ہے ۔
پی ٹی ایل نے سپریم کورٹ کی جانب سے بار بار احکامات کے باوجود واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں ہے ،کئی سالوں سے پی ٹی سی ایل ایچ آر اور لیگل ٹیموں کی جانب سے اس قسم کے تمام برے ہتھکنڈوں سے انتشار پھیل رہا ہے ۔اس سے موجودہ ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے اور پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور انکی پالیسوں کے حوالے سے مایوسی کا باعث بن رہا ہے ۔حکومت پاکستان اور وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کئی سالوں سے پی ٹی سی ایل ملازمین اور پنشنرز کی جانب سے ملک بھر سے شکایات کے ازالے اور انکی مشکلات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل کے جی ایم شہزاد شاہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی سی ایل نے کاٹی گئی آپٹیکل فائبر ٹھیک کرکے انٹرنیٹ ‘ موبائل اور لینڈ لائن فون سروس مکمل طور پر بحال کردی ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی کراچی سے پشاور آنے والی آپٹیکل فائبر لائن کو دریائے سندھ کے دونوں اطراف سے چار مختلف جگہوںسے کاٹ دیا گیا تھا جس کو تقریباً 14 گھنٹے بعد گزشتہ روز صبح چھ بجے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ۔ شہزاد شاہ کا کہنا تھا کہ آپٹیکل فائبر کو چار جگہوں سے کاٹا گیا تھا جس کی وجوہات جاننے کیلئے پی ٹی سی ایل نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو جلد تمام حقائق عوام اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سامنے رکھ دے گی۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ دہشت گردی ‘ تخریب کاری ہے اس حوالے سے ابتدائی طور پرکہنا کچھ مشکل ہوگا ابتدائی طور پر تمام تر توجہ آپٹیکل فائبر ٹھیک کرنے پر مرکوز تھی‘ شہزاد شاہ نے کہاکہ مذکورہ معاملہ معمولی نہیں ہے اور ادارہ ایسے واقعہ کے حقائق چھپا کر اپنی ساکھ خراب نہیں کرے گا۔ (عابد شاہ)مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.