چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ کوکوا ملک اور کیمیکل ملے اجزاء کے استعمال پر ایس زی نامی فیکٹری سیل
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں،متعدد ہوٹلوں، ریسٹورانوں کو 51ہزر کے جرمانے، وارننگ جاری
بدھ 1 فروری 2017 21:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کاہنہ نو میں کارواء کرتے ہوئے ایس زی فوڈز نامی معروف چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری کو ناقص اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا۔
ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے کاروائی کے دوران چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ کوکوا ملک اور کیمیکل کا استعمال کی بنا پر فیکٹری کو سیل کیا۔ باگڑیاں چوک میں گولڈن ہوٹل کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت ، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،حشرات کی روک تھام کے نہ مناسب انتظامات، کھلی گندی نالیوں، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، فریزرز میں گندگی، مکسنگ مشینوں کی ناقص حالت،پراسسنگ ایریا میں سے انتہائی گندی سمیل اور خام مال کو سٹور کرنے کے ناقص انتظامات کی بنا پر 25ہزار روپے جرمانہ، بسم اللہ ہوٹل اینڈ نان شاپ کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت ، اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات، اشیاء کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے، بچا کھچا کھانا استعمال کرنے، فریزرز میں گندگی اور پراسیسنگ ایریا کی ناقص حالت کی بنا پر 15ہزار روپے جرما نہ کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.