عالمی اداروںکی جانب سے پنجاب کے ویکسی نیشن پروگرام کی تعریف

وزیراعلیٰ ٰ پنجاب کی صوبائی وزراء صحت اور متعلقہ حکام کو شاباش

بدھ 1 فروری 2017 23:30

لاہور۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہا، اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے روٹا وائرس کی ویکسی نیشن کا پروگرام شروع کردیا ہے اور پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں روٹا وائرس کی ویکسی نیشن کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، اسی طرح وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے میں پولیو کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور 2016ء میں صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت ویکسی نیشن کے پروگرام کو مربوط طریقے سے آگے بڑھارہی ہے اور صحت عامہ کے حوالے سے عالمی اداروں نے بھی پنجاب کے ویکسی نیشن پروگرام کی تعریف کی ہے ،وزیراعلیٰ نے ویکسی نیشن پروگرام پرموثر عملدرآمد کے حوالے سے صوبائی وزراء صحت اور متعلقہ حکام کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی-

متعلقہ عنوان :