پنجاب اسمبلی:میٹرو منصوبوں کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز، کمشنری نظام میں اختیارات کا تعین کردیا گیا ، قانون منظور
محمد علی جمعرات 2 فروری 2017 17:08
لاہور ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔02 فروری ۔2017ء ) پنجاب حکومت نے بالواسطہ طور پر پنجاب اسمبلی کو ٹرانسپورٹ کے میٹرومنصوبوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم اسے یہ تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی ورکنگ اور وقار پر بھی سوال اٹھ گیا ہے اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کیلئے سو موٹو اختیارات کا مطالبہ بھی دہرایا گیا ہے ۔
اسمبلی نے کمشنری نظام بحال ہونے پر اس کے افسروں کو اختیارات دینے سے متعلق سول ایڈمنسٹریشن بل بھی اپوزیشن کے واک آؤٹ کے دوران کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میں وقفہ سوالات میں معمول کے پینتیس کے بجائے سولہ سوالات ایجنڈے میں شامل کیے گئے جن میں سے دس سوالوں کے جواب اسمبلی کو موصول نہیں ہوئے جبکہ باقی سوالوں کے جواب دینے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکرٹری نواز چوہان کو شدید مشکلات کا سامنا رہا وہ ساتھی وزراء کی معاونت اور اپنے محکمے افسروں کی طرف سے ملنے والی ”چِٹوں “ سے بھی پوری طرح استفادہ نہ کرسکے پارلیمانی سیکرٹری نے وقفہ سوالات شروع ہونے پر خود ہی نشاندہی کردی کہ کچھ سوالوں کو جواب موصول نہیں ہوئے ، آئندہ جوابات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس پر سپیکر رانا محمد اقبال خان نے واضح کیا کہ یہ بات (عمل ) ٹھیک نہیں ہے ، آئندہ موقع نہیں ملے گا جس کے بعد حکومتی رکن امجد علی جاوید نے بھی نشاندہی کی آج کے ایجنڈے میں کل سولہ سوالات شامل کیے گئے لیکن ان میں سے بھی دس کے جواب موصول نہیں ہوئے ، ایسا پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے جس پر سپیکر نے کہا کہ میں نے محکمے پر واضح کردیا ہے کہ یہ آخری موقع ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.