پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے نو افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 2 فروری 2017 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے نو افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل ا ٓف پاکستان کے دفتر سے جاری ہو نے والے نو ٹیفکیشن کے مطابق اکائوٹینٹ جنرل بلوچستان سید محمد ایوب کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل کے طور پر دفتر آڈیٹر جنرل آف پاکستان اسلام آباد میں تعینات کیا گیاہے اُن کی جگہ غلام سرور کنٹرو لر ملٹری اکائونٹس کوئٹہ کو عارضی طورپر اے جی بلوچستان کا چارج دیاگیا ہے۔

ڈپٹی آڈیٹر جنرل اسپشیل سیکٹر آڈٹ ( او پی ایس) ارشاد احمدکلیمی کو ڈپٹی کنٹرولر جنرل ،دفتر کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس ، محمد طاہر کمال ڈائریکٹر جنرل انتظامہ ( سی جی ای) کو ڈپٹی آڈیٹر جنر ل ( آئی ار وی و ایم ٹی/ آئی ار ایس)، (او پی ایس) دفتر آڈیٹر جنرل، عمر ظفر شیخ ڈائریکٹر آڈٹ(ایف و ای) سے ڈ ائریکٹر جنرل انتظامہ( او پی ایس) دفتر کنٹرولر جنرل اکاو،ْنٹس ، عصمت اللہ شاہ ڈائریکٹراسیٹبلشمنٹ گورنمنٹ آف خیبر پختوانحواہ پشاور کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (او پی ایس) ضلعی انتظامہ اسلام آباد جبکہ کامران رشید خان ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (او پی ایس) ضلعی انتظامہ اسلام آباد کو ڈائریکٹر جنرل اکاو،ْنٹس دفتر کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسعود اختر شیروانی ڈپٹی ملٹری اکاو،ْٹینٹ جنرل کو کنٹرولر ملٹری اکاو،ْنٹس روالپنڈی کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔ تبادلوں کے احکامات فوری نافذ العمل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :