لاہورہائیکورٹ نے ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:30

لاہورہائیکورٹ نے ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی تعیناتی کیخلاف ..
لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن طارق محمود کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت سے 28 فروری تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن طارق محمود کو غیرقانونی طور پر تعینات کیا گیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن طارق محمود اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :