ْٹرمپ کی آسٹریلوی وزیرِ اعظم کے ساتھ بدترین فون کال،امریکی صدر نے وقت سے پہلے کا ل کاٹ دی
ٹیلی فون کال ایک گھنٹہ جاری رہنا تھی لیکن ٹرمپ نے اسے 25 منٹ کے بعد ہی کاٹ دیا،ٹرن بال امریکی صدر سے یقین دہانی چاہتے تھے کہ پناہ گزینوں کی آبادکاری کے معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے گا، واشنگٹن پوسٹ
جمعرات 2 فروری 2017 21:43
(جاری ہے)
ان کی اکثریت کا تعلق ایران، عراق اور افغانستان سے ہے۔
وزیرِ اعظم ٹرن بال نے فون کر کے صدر ٹرمپ سے وضاحت طلب کی تھی کہ ان کے گذشتہ ہفتے کے انتظامی حکم نامے کے بعد اس معاہدے کا مستقبل کیا ہو گا۔ اس حکم نامے کے ذریعے سات اسلامی ملکوں سے امریکہ آنے والوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ٹرمپ اور ٹرن بال کے درمیان فون کال ہفتے کے روز ہوئی تھی۔ واشنگٹن پوسٹ نے سینیئر امریکی حکام کے جنہیں اس کال کے بارے میں بریف کیا گیا تھا حوالے سے کہا کہ یہ کال ایک گھنٹہ جاری رہنا تھی لیکن ٹرمپ نے اسے 25 منٹ کے بعد ہی کاٹ دیا۔ٹرن بال امریکی صدر سے یقین دہانی چاہتے تھے کہ اس معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔طلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ان پناہ گزینوں کو قبول کرنا ایسا ہی ہو گا جیسے اگلے 'بوسٹن بمباروں کو قبول کرنا۔اس سے پہلے اس کال کے بارے میں سرکاری طور پر یہ بتایا گیا تھا کہ دونوں رہنماں نے 'امریکہ اور آسٹریلیا کے تعلقات کی مضبوطی اور گہرائی پر بات کی۔' پیر کے دن ٹرن بال نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے بات کی ہے اور معاہدے کی پاسداری پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔صدارتی ترجمان شان سپائسر نے بھی کہا تھا کہ صدر ٹرمپ معاہدے کا پاس رکھیں گے۔ تاہم بدھ کو ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔وزیرِ اعظم ٹرن بال نے بعد میں کہا کہ انہیں مایوسی ہوئی ہے کہ اس فون کال کی تفصیلات عام کر دی گئی ہیں، جو ان کے مطابق 'بہت بیتکلفانہ اور دو ٹوک' تھی۔انہوں نے سڈنی کے ایک ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ ٹرمپ نے کال کاٹ دی تھی۔آسٹریلیا نے نومبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے جزائر نارو اور مانوس میں موجود پناہ گزینوں کو امریکہ میں آباد کرنے کے بارے میں معاہدہ کیا ہے۔ٹرن بال کے مطابق اس معاہدے کی نگرانی اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے کرنا تھی جس کے تحت سب سے ضرورت مند پناہ گزینوں کو ترجیح دی جائے گی۔پناہ گزینوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا لیکن آسٹریلیا کے امیگریشن کے ادارے کے سیکریٹری مائیک پیزولو نے بعد میں سینیٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا تھا کہ یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ کتنے لوگوں کو لینا چاہتا ہے۔ان دو جزائر میں 1250 پناہ گزین موجود ہیں۔آسٹریلیا کشتیوں کے ذریعے آنے والے پناہ گزین قبول نہیں کرتا۔ اس نے کمبوڈیا اور پاپوا نیو گنی سے بھی اسی قسم کے معاہدے کر رکھے ہیں۔اس ضمن میں آسٹریلیا کو سخت بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں حالات بہت خراب ہیں اور آسٹریلیا کی اس سخت پالیسی کی سزا پناہ گزینوں کو مل رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.