یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں شعبہ ریاضی کے زیر ِاہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 4 فروری 2017 16:30

سرگودھا۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میںشعبہ ریاضی کے زیر ِاہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر عمر فاروق اور دیگر فکیلٹی ممبران ماجد اقبال ، رانا صفدر، مصدق نیاز، عطاء اللہ ، وسیم جاوید، سعدیہ ستار، ایڈمن آفیسر شہریار نے شرکت کی ،پروگرام کو محمد فیصل رانجھا،محمد نوید، وقاص معاویہ،راشد اقبال، مظفر علی، عثمان ظہور ،فرحان و دیگر نے آرگنائز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایچ او ڈی ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ میتھ ڈیپارٹمنٹ میں دن بدن ترقی ہو رہی ہے جبکہ یونیورسٹی ہیڈ اس کی ترویج کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔شعبہ میتھ کے طلباء و طالبات دل جمعی سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے محنت اور لگن کا مظاہرہ کرر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :