اروند میں چترال اسکائوٹس کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرگیا‘ایف سی اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق ‘2 زخمی
پاک فوج نے چاغی میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ‘شیرسال،گرم چشمہ اور چترال میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
اتوار 5 فروری 2017 14:10
راولپنڈی/چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) اروند میں چترال اسکائوٹس کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ایف سی اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے،پاک فوج نے چاغی میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا جبکہ شیرسال،گرم چشمہ اور چترال میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اروند کے علاقے میں چترال اسکائوٹس کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ارشاد نامی اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا چاغی میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے نے ایف سی کی مدد سے 108افراد کو ریسکیو کرکے نوشکئی پہنچا دیا ہے،ایف سی کے دستے امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں،پشتو تان،کنڈاوا اور اروند سے فوجیوں کو صبح سویرے ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ شیرسال،گرم چشمہ اور چترال میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،موسم ٹھیک ہونے پر آرمی ہیلی کاپٹر ریلیف آپریشن شروع کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.