مقبولیت کا سروے اس لیے نواز شریف کے حق میں آیا ،انہوں نے انرجی ، دہشتگردی ،مہنگائی اور ڈوبتی معیشت پر قابو پا کر دکھا یا ‘مشاہد اللہ خان
نواز شریف کے مقابلے میں عمران خان کیا پدی کیا پدی کا شوربہ کے مترادف ہیں ، عمران خان اپنی اے ٹی ایمز جہانگیر ترین اور علیم خان کے زیر کفالت ہیں عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کے آنسو پو چھے نہیں بلکہ آنسو نکالے ہیں ‘سینیٹرکی میڈیا سے گفتگو
اتوار 5 فروری 2017 20:01
(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ اتنے شہروں میں میٹرو بن رہی ہے ، یہی اصل ترقی ہے کیونکہ اس سے غریب کو روزگار میسر آتا ہے، نواز شریف نے جتنے وعدے کیے وہ ہمیشہ پورے کر کے دکھائے لیکن عمران خان نے جتنی باتیں کیں ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا ،انہو ں نے خیبرپختونخواہ کی عوام کے آنسو پو چھے نہیں بلکہ آنسو نکالے ہیں ، انہو ں نے تو وہاں ایک ارب درخت لگانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔
صرف باتیں کرنے اور عملی کام نہ کرنے کی وجہ سے ہی عمران خان کی مقبولیت آدھی سے بھی کم رہ گئی ہے ، ابھی بھی ان کے پاس ڈیڑھ سال باقی ہے ، ان کو مشور ہ دیتا ہوں کہ ابھی بھی کام کی طرف دھیان دیں ،پیپلزپارٹی بھی صرف باتیں کر رہی ہے، کچرا کنڈی پر حکومت کر رہی ہے ، اسے بھی چاہیے کہ کام کر کے دکھائے، عمران خان صاحب ! باتیں کرنے کیلئے نہیں بلکہ عمل کرنے کیلئے ہو تی ہیں ،پہلے اپنے صوبوں میں اس پر عمل کرنا شروع کر یں ، پھر دوسرے صوبوں کی بات کیجئے گا۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے ہر جگہ پا نامہ اور احتساب کی رٹ لگا رکھی ہے لیکن اپنے صوبے خیبرپختونخواہ کا احتساب کمیشن ہی ختم کر دیا، جہانگیر ترین خیبرپختونخواہ میں ٹھیکے لے رہے ہیں ،ان کے وزراء گرفتار ہورہے ہیں ، ان کو آپ کیوں نہیں پو چھتے نہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام ہے اور نہ ہی نواز شریف کی کوئی آف شو رکمپنی ہے ، آف شور کمپنی تو عمران خان ، جہانگیر خان ترین اور علیم خان کی ہے ، پا نامہ لیکس میں آصف علی زرداری کا نام ہے اور پیپلزپارٹی کی 34آف شور کمپنیاں ہیں لیکن اس کا کسی نے نام نہیں لیا ، عمران خان آج تک اپنے روزگار کا حساب ہی نہیں دے سکے کیونکہ وہ خود اپنی اے ٹی ایمز جہانگیر ترین اور علیم خان کے زیر کفالت ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ مقبولیت کا سروے اس لیے میاں نواز شریف کے حق میں آیا ہے کیونکہ انہوں نے اس ملک میں انرجی ، دہشتگردی ،مہنگائی اور ڈوبتی معیشت پر قابو پا کر دکھا یا ہے ،نواز شریف کے مقابلے میں عمران خان کیا پدی کیا پدی کا شوربہ کے مترادف ہے ،عمران خان تو نواز شریف سے پیسے لیتے رہے ہیں ، یہ تو منگتے ہیں ،انہو ں نے شوکت خانم ہسپتال کی خیرات اور زکوٰة کا پیسہ بیرون ملک عیاشیوں میں لگایا جس کے واضح ثبوت ہیں ، پہلے اپنا احتساب کریں پھر دوسروں کا نام لیں۔ انہو ں نے کہا کہ پانامہ نان ایشو ہے ، عمران خان پانامہ کا شور اس لیے مچاتے ہیں تاکہ انہیں اپنے صوبے میں اپنی ناکامیوں کا حساب نہ دینا پڑے، انتخابات 2018ء میں نواز شریف ایسا جیتیں گے کہ عمران خان کی نسلیں بھی یا درکھیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.