وزیراعلیٰ پنجاب کا ہارون آباد میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،واقعہ کی تحقیقات کا حکم

پیر 6 فروری 2017 22:32

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہارون آباد میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،واقعہ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہارون آباد میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ایک شخص کے جاںبحق ہونے پر اظہار افسوس کیااورسوگوارخاندان سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیاہے۔