اسلام آباد ہائی کورٹ، ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کے انتخاب کے خلاف سماعت 17فروری تک ملتوی

بدھ 8 فروری 2017 17:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر سماعت 17فروری تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فارق نے کی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔

جس پر کامیاب امیدوار سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلا م آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سمیرا ملک کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا 28 دسمبر کا فیصلہ معطل کیا تھا۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک ضلع خوشاب کے کونسل الیکشن دوبارہ کرانے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :