امریکی گلوکارہ میڈونا نے ملاوی کی دوجڑواں بہنوں کو گودلے لیا
بچے گود لینے کی اجازت ملاوی کی عدالت نے دی،بچیاں پرسکون زندگی گزارنے کا حق رکھتی ہیں،جج کے ریمارکس
جمعرات 9 فروری 2017 20:25
(جاری ہے)
انھوں نے سنہ 2006 میں انھوں ڈیوڈ کو اور سنہ 2009 میں مرسی کو گود لیا تھا۔
چند روز قبل میڈونا نے ملاوی کا ایک فلاحی دورہ کیا تھا اور اس دوران انھوں نے اس خبروں کی تردید کی تھی کہ انھوں نے مزید بچے گود لینے کی درخواست کی ہے۔تاہم گزشتہ روز عدالتی کاغذات سے یہ امر افشا ہوا کہ ایستھر اور سٹیلا نامی چار سالہ بہنوں کے بارے میں اپنی فلاحی کام کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کے بعد انھوں نے ان بچیوں کو یتیم خانے سے گود لینا اپنا فرض سمجھا۔کاغذات کے مطابق ان جڑواں بچیوں کی والدہ ان کی پیدائش کے وقت چل بسی تھیں اور ان کے والد نے کسی اور خاتون سے شادی کر لی تھی اور ان بچیوں اور ان کے بہن بھائیوں کی ذمہ داری ان کے دادا دادی سنبھال رہے تھے۔جج فیونا موال کا کہنا تھا کہ گلوکارہ ان جڑواں بچوں کو امریکہ میں آرام دہ زندگی اور پیار کرنے والا گھر فراہم کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 58 سالہ میڈونا ’بچوں کی پرورش کے لیے سمجھی جانے والی عمر کی حد سے زیادہ ہیں‘ تاہم انھوں نے اپنی بہتر صحت کی دلیل کے طور پر میڈیکل ریکارڈ پیش کیا تھا۔جج کا کہنا تھا کہ ان کے فلاحی کام کی وجہ سے وہ یتیموں کے ساتھ رابطے میں آئیں اور اس تعلق کے نتیجے میں ان میں ان کی زندگی کا خلا پورا کرنے کے کا احساس پیدا ہوا اور انھوں نے اپنے گھر کے دروازے ان کے لیے کھول دیے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ پریانکا اورنک جونس دوبارہ اپنے لاس اینجلس کے گھر منتقل ہوگئے
-
فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخرہے، بھارتی اداکار
-
کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری
-
ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکا ہوں :اداکار وکی کوشل کا انکشاف
-
اپنے کام سے خوش ہوں، سپر سٹار بننے کے چکر میں نہیں پڑتی:کبریٰ خان
-
اداکارہ راکھی ساونت کے وکیل عادل درانی پربرس پڑے
-
ماہرہ خان کی جانب چیزیں پھینکنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معذرت کرلی
-
شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا دن ’منت‘ کے باہرکھڑا رہا، راجکمار راؤ
-
لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیارنہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
-
سلمان خان شادی کی پیشکش کرچکے ہیں، شرمین سیگل
-
انو ملک کو اپنے 23 سال پرانے گانے کا ’’انعام‘‘ ملنے لگا
-
پاکستانی فلم ’دی کرونیکلزآف عمرو عیار‘ کینزفلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.