مقامی سینمامیں پنجابی فلم ’’چل میراپت4‘‘کا خصوصی شو دکھایا گیا

جس میں فلم کی کاسٹ اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر معروف اداکار اکرم اداس،ناصر چنیوٹی ، آغا ماجد، سلیم البیلا،طاہر نوشاد، نیئر اعجاز، سید محسن عباس حیدر خالد بیگ و دیگر شریک ہوئے

جمعہ 8 اگست 2025 22:22

مقامی سینمامیں پنجابی فلم ’’چل میراپت4‘‘کا خصوصی شو دکھایا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2025ء)مقامی سینمامیں پنجابی فلم ’’چل میراپت4‘‘کا خصوصی شو دکھایاگیا جس میں فلم کی کاسٹ اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر معروف اداکار اکرم اداس،ناصر چنیوٹی ، آغا ماجد، سلیم البیلا،طاہر نوشاد، نیئر اعجاز، سید محسن عباس حیدر خالد بیگ و دیگر شریک ہوئے شیخ عابد رشید نےخصوصی گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ یہ فلم تمام فلموں کو مات دے رہی ہے اس میں وہ تمام آئٹم موجودہیں جسے فلم شائقین پسند کرتے ہیں فلم میںجہاں انڈین فنکاروں ہرمندرگل اور سیمی چاہل نے یادگار پرفارمنس دی ہے وہیں اکرم اداس، افتخارٹھاکر اورناصر چنیوٹی نے بھی اتنی خوبصورت کردارنگاری کی ہے کہ فلم بینوں کو صدیوں یادرہے گی شیخ عابد رشید نے کہا کہ یہ فلم مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے گی۔