بار اور بینچ کے درمیان وکلاء برادری کو پل کا کردار ادا کرنا ہوگا، سابق چیف جسٹس

ہفتہ 11 فروری 2017 23:41

عارفوالا۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹراللہ نواز نے کہاکہ بار اور بینچ کے درمیان وکلاء برادری کو پل کا کردار ادا کرنا ہوگا، انصاف کی یقینی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جارہی ہے ،عدلیہ جلدازجلد سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں مصروفہے، وکلاء برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونے چاہیے اور ینگ وکلاء کو درپیش مسائل کیلئے سنیئر وکلاء کا یقینی تعاون حاصل ہونا چاہیے، ان خیالات کااظہار انہوںنے نجی ہال میں منعقدہ بار ایسوسی ایشن عارفوالاکے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن حاجی محمد اسلم نے عہدیداران سے حلف لیا، تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں، صدر بار سید فخرالسلام گیلانی ، سیکرٹری بارمحمد عباس چوہدری نے مہمانوں اور وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا اور امیدظاہر کی ہے کہ وکلاء برادری کے بنیادی مسائل جلدازجلد حل کروائیں جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :