وزیر اعظم کا بینہ کے آئندہ اجلاس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنیکا باقاعدہ اعلان کرینگے ،گورنر خیبر پختونخوا
ریفارمز کمیٹی نے فاٹا کے تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوام ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگرسٹیک ہولڈر کی رائے معلوم کرکے تفصیلی رپورٹ اور سفارشات وزیر اعظم کو پیش کی ہیں، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے تحفظات بہت جلد دور کئے جائینگے ، افغانستان اور پاکستان میں امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 12 فروری 2017 19:30
(جاری ہے)
اس موقع پر ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کاکا خیل ، رمضان خان رجڑ ، صفایت اللہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑ ا نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے وہاں کی عوام کی رائے اور خواہشات کے مطابق فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف باضابطہ اعلان کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے تحفظات بہت جلد دور کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں عبد القادر بلوچ ،ذاہد حامد اوران پر مشتمل کمیٹی نے فاٹا کے تمام علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں کے عوام، سول سوسائٹی ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سٹیک ہولڈر کی رائے معلوم کرکے تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کئے جبکہ فاٹا کے ایم این ایز اور سینٹرز کے سفارشات کو بھی رپورٹ کا حصہ بناکر وزیر اعظم کو کتابی شکل میں پیش کیا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کو ریفارم کمیٹی نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی دونوں رہنمائوں کو قائل کر رہے ہیں ۔ انہوںنے واضح کیا کہ وفاقی حکومت فاٹا کے عوام پر اپنی طرف سے کوئی فیصلہ مسلط نہیں کر رہی بلکہ فاٹا کے عوام کو اپنے مستقبل کے حوالے سے مختلف اپشن دی گئے جن میں علیحدہ صوبہ، گلگت بلتستان سٹائل اور خیبر پختونخوا میں ادغام کا اپشن شامل تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خواہش ہے کہ روس ، بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسیوں سے مستحکم برادرانہ تعلقات قائم کئے جائیں اور بلخصوص افغانستان کے ساتھ تمام تناذعات خوش اسلوبی سے ختم کئے جائے کیونکہ دونوں ممالک کے باہمی بہتر تعلقات دونوں اقوام کے بہترین مفاد میں ہے۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.