مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینا درست نہیں، میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان
اتوار 12 فروری 2017 22:52
(جاری ہے)
تقریب سے آرٹس کونسل کے سیکرٹری پروفیسر اعجاز فاروقی، سینیٹر سلیم ضیاء، آغا مسعود حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے اس لئے اقوام متحدہ امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کروائے، مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں کشیدگی کم نہیں ہو گی۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ 70 برس گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر کا زندہ رہنا ہماری بڑی کامیابی ہے، ہم مسئلہ کشمیر کا پر امن اور منصفانہ انداز میں حل چاہتے ہیں، جنگ اس مسئلے کا حل نہیں، کشمیری اس مسئلے کے اہم اور بنیادی فریق ہیں یہ مسئلہ ان کی مرضی سے ہی حل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی اور دینی قوتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مکمل ہم آہنگی اور یکساں موقف ہے اس لئے ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم بھی اس حوالے سے ایک نکتے پر متحد ہو جائے۔ مظلوم کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں پاکستان اس دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر شروع کی گئی کوششیں جاری رکھے، کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کا مقصد پاکستان پر دبائو ڈال کر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے میری اپیل ہے کہ وہ ملکی سیاسی حالات کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لیے وقت مختص کرے، مسئلہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی سیاسی اور علاقائی مفادات کی بنیاد ہے، کشمیریوں کا حق خود ارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اوراقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے بھارت پر ڈباو ڈالیں اور ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کے خلاف جرائم پربھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے سید اسجد بخاری نے مہمانوں کو پھول پیش کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.