لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلا کی ہڑتال

جمعرات 16 فروری 2017 14:02

لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلا کی ہڑتال
فیصل آباد۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء آج جمعہ اور کل ہفتہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو گا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :