حیدر آباد میں طالبہ سندھ یونیورسٹی کی بس کی زد میں آ کر زخمی ہوگئی

یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ نے بس کو گھیر کر احتجاج اور نیشنل ہائی وے کی جانب مارچ کیا

جمعرات 16 فروری 2017 14:52

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) حیدر آباد میں طالبہ سندھ یونیورسٹی کی بس کی زد میں آ کر زخمی ہوگئی۔یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ نے بس کو گھیر کر احتجاج اور نیشنل ہائی وے کی جانب مارچ کیا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی کے تیز رفتار پوائنٹ کی زد میں آ کر ایک طالبہ زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والی طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سڑکوں پر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج میں شامل طلبہ نے کہا بس کے نیچے طالبہ کے آنے کے بعد بھی ڈرائیور نے بس نہیں روکی۔طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کی جانب مارچ کیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :