پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،خواجہ آصف
ْ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،جے ایف 17تھنڈر طیاروں سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ،پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے وزیردفاع خواجہ آصف کا پاک فضائیہ کے 14سکواڈرن کو جے ایف 17تھنڈر طیارے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب
جمعرات 16 فروری 2017 15:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ کے سکوارڈرنز کو بتدریج جدید طیاروں سے لیس کیا جارہا ہے،پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاک فضائیہ نے ملک اور بیرون ملک شاندار فضائی کرتب دکھائے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،مشکل وقت میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے،ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا،سرھدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.