دودھ کی رکھوالی پر بلے بیٹھے ہیں،ملک کا وزیراعظم قوم کے پیسے کا امین ہوتا ہے،پہلی بار طاقتور شخص کی تلاشی ہوئی،جائیداد ان کی ہے ہمیں کہا جارہا ہے دستاویزات لے کر آئیں،ملک کا سربراہ ایماندار نہیں تو وہ وزیراعظم رہنے کا حق کھودیتا ہے،اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہی اصل میں منی ٹریل ہے،نوازشریف اور بچوں نے قطری کی پہلے کوئی بات نہیں کی،چیئرمین نیب اور ایف بی آر کے پاس منی ٹریل موجود ہے
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 16 فروری 2017 15:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم قوم کے پیسے کا امین ہوتا ہے،جھوٹ بولنے پر لیڈر کو استعفیٰ دینا پڑتا ہے،جو قوم زیادہ خیرات دیتی ہے وہ ٹیکس نہیں دیتی،دودھ کی رکھوالی پر بلے بیٹھے ہوئے ہیں،وکلاء نے کہا پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنا کوئی بڑی بات نہیں۔
عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اور بچوں نے قطری کی پہلے کوئی بات نہیں کی،عدالت نے کہا قطری خط ایک کہانی ہے،عدالت نے چیئرمین نیب اور چیئر مین ایف بی آر کو طلب کیا ہے،چیئرمین نیب اور ایف بی آر کے پاس منی ٹریل موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ قطری کیلئے آج عدالت نے کہا نی کا لفظ استعمال کیا،وکیل آئی سی آئی جے کے دستاویزات کو طلب کیا ہے،2016کے انٹرویو حسین نواز فلیٹ کی ملکیت تسلیم کرتے ہیں،تین روز میں عدالتی کارروائی ختم ہوجائے گی،پہلی بار طاقتور شخص کی تلاشی ہوئی۔عمران خان نے کہاکہ ملک کا سربراہ ایماندار نہیں تو وہ وزیراعظم رہنے کا حق کھودیتا ہے،اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہی اصل میں منی ٹریل ہے،پہلے کہا جارہا تھا مریم نواز ٹرسٹی ہیں مالک نہیں ہیں،جائیداد ان کی ہے ہمیں کہا جارہا ہے دستاویزات لے کر آئیں،آج نئی بات سامنے آئی کہ مریم صرف چار ماہ کیلئے ٹرسٹی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے وزیراعظم کی تلاشی سے بڑا اچھا پیغام گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.