ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’’امریکن فیبل‘‘کا نیا ٹریلر جاری

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 13مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 17 فروری 2017 11:59

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’’امریکن فیبل‘‘کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سنسنی خیزمناظرسے بھرپور فلموںکے دیوانوںکیلئے خوشخبری ‘ ہالی ووڈکی تھرلرڈرامہ فلم امریکن فیبل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اینے ہیملٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک 11سالہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک کشمکش میں مبتلا ہوجاتی ہے ۔فلم کی کاسٹ میں پیٹن کینیڈی،رچرڈ شف،کپ پارڈیو،مرسی ملر،اسپینسر موس اور تھریسا ٹِلی کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔اینے ہیملٹن ہی کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 13مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :