نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا نیا ٹریلر

جمعہ 17 فروری 2017 13:10

نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا نیا ٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کے بعد سائبر گ سسٹم کی ٹاسک فورس کا سامناخطرناک دشمنوں سے ہوگا ، ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کی نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکارروپرٹ سینڈرز کی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی سائبرگ سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھومتی ہے جس نے دشمنوں کے کئی مشن ناکام کرتے ہوئے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیا۔ڈریم ورلڈ پکچرز کی تیار کردہ ایکشن ، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماو?نٹ پکچرز کے تحت31مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔