صدر آزاد کشمیر کی پاک فوج کی ٹین کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سے ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحا ل ودیگر امورپر تبادلہ خیال
ظالم فوجی نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہیں ،مسخ ،نا قابل شناخت بنا کر جنگلوں میںپھینک دیا جاتا ہے، سردارمحمد مسعود کشمیری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،بھارت سی پیک کے عظیم منصوبوں کو سپو تاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، گفتگو
جمعہ 17 فروری 2017 17:49
(جاری ہے)
بھارتی فوجی خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں اور بزرگوں کو بے توقیر اور زدوکوب کیا جاتا ہے ۔
فوجی نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کر کے لے جاتے ہیں اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیا جاتا ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی اس طرح نسل کشی کو معمول بنا لیا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظالم فوجی نہتے نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد اُن کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہیں اور مسخ اور نا قابل شناخت بنا کر جنگلوں میںپھینک دیتے ہیں۔ جس پر ہندو مذہب کے پیشوائوں نے بھی احتجاج کیا ہے ۔ اور اُسے فوجیوں کی درندگی قرار دیا ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے بھمبر سیکٹر میں 3 فوجیوں کی شہادت پر کور کمانڈر سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بھارت کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سی پیک کے عظیم منصوبوں کو سپو تاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔ ملک بھر میں جاری دہشتگردی کی نئی لہر اور خود کش دھماکے انہی سازشوں کی کڑی ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے درگاہ لعل شہباز قلندر، کوئٹہ ، پشاور اور لاہورمیں خود کش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک اس طرح کی کارروائیوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔ صدر آزاد کشمیر نے خود کش دھماکوں میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقعہ پر کور کمانڈر لفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے ۔ خود کش دھماکوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.