پو لیس کے جوان وطن کی خاطر شہید ہوئے ،انہیں سلا م پیش کرتے ہیں‘مولانا عبد الخبیر آزاد
سانحہ چیرنگ کراس مال روڈمیں پولیس افسران اور جوانوں کی شہادت پر دکھ ضرور ہے ،مگر انہوں نے پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا سی سی پی او، لاہور امین وینس سے مولانا سیدعبد الخبیر آزاد کی قیادت میں علما ء و مذہبی راہنماؤں کی ملاقات اور تعزیتی پیغام
ہفتہ 18 فروری 2017 18:55
(جاری ہے)
پولیس کے افسران اور جوانوں نے دوران ڈیوٹی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور جام شہادت نوش کیا ۔انہوںنے کہا کہ پولیس کے جوان وطن کی خاطر شہید ہوئے ،ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں، آج پوری پاکستانی قوم آپ کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔
اس موقع پر علماء اور دیگر مذہبی راہنماؤں نے بھی سی سی پی او،امین وینس سے پولیس جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور تعزیت کی،مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے سانحہ چیرنگ کراس اور دیگر جگاہوں سیہون شریف ،پشاور، کوئٹہ واقعات میں تمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا ء کی ،اوراس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام دہشت گردی کے واقعات اور بزدلانہ کاروائیاں جو کہ لاہور، کوئٹہ، اور پشاور،سہیون شریف میں ہوئے ،ان کی پر زور مذمت کرتے ہیں اوردہشت گردوں کے خلاف ہم سب متحد ہیں اور اکٹھے ہیں ، انشاء اللہ پولیس کی وطن کی خاطر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سی سی پی او لاہور امین وینس نے بھی علماء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مذہبی راہنما عوام الناس میں اویرنس پیدا کریں اور باقاعدہ اپنے جمعہ کے خطبات میں بھی عوام الناس میں اس بات کو پھیلائیں کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی کو بغیر چھان بین کے مکان کرایہ پر نہ دیںاور اپنے ہمسایوں کی بھی دیکھ بھال کریں اس سے ایک تو ان کی مشکلات کا پتہ چلے گا اور دوسرا اگر کوئی مشکوک لوگ رہ رہے ہوں گے تو ان کے بارے میں بھی آگاہی ہوگی،اور یوں ہم سب کسی ناگہانی مصیبت سے اور دہشت گردوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس ملک پر سے ان دہشت گردوں کا منحوس سایہ دفع فرمائے اورملک دشمنوں سے وطن عزیز کو پاک فرمائے اور ان کو نیست ونا بود و ذلیل ورسوا فرمائے اوران کا خاتمہ فرمائے۔مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.