دہشتگردووں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے، دشمن ہمیں مایوسی اور ناامیدی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں،قوم ایسی کئی آزمائشوں میں پہلے بھی سرخرو ہو چکی ہے اور اب بھی سرخرو ہو گی
سابق صدر محمد رفیق تارڑ ، صوبائی وزیر رانا مشہود،مئیر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید ودیگر کانظریہٴ پاکستان کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 18 فروری 2017 19:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی طرف رواں دواں ہے،سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بیرونی دنیا سے لوگ یہاں ملازمتوں کیلئے آئیں گے۔
ایک وقت آئے گا کہ دنیا پاکستان سے پوچھ کر چلا کرے گی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کا سامنا کر رہی ہے اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا آج بلوچستان بھی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے بہت سے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر دشمن کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے اور سی پیک کامنصوبہ دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔ اس منصوبہ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے دنیا کے متعدد ممالک اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ میں اس بات کا ثبوت دے چکے ہیں کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں حالات خراب کروا رہا ہے۔میئر لاہور کرنل(ر) مبشرجاویدنے کہا کہ پاکستان کا شیدائی ہوں آج ہم جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی بدولت ہیں، قیام پاکستان سے قبل مسلمانوں کی حالت انتہائی پسماندہ تھی، اکابرین تحریک پاکستان ہمارے محسن ہیں کیونکہ انہی کی بدولت ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہتا تو ہمیں آج ایسے حالات درپیش نہ ہوتے۔ وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہاکہ ماضی میں مسلمانوں نے دنیا کی ہر شعبے میں رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے۔ تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن جسٹس(ر) میاں آفتاب فرخ نے کہا کہ قائداعظمؒ ہندو ذہنیت کو قریب سے دیکھ کر یہ حقیقت سمجھ چکے تھے کہ یہ دو قومیں اکٹھی نہیں رہ سکتیں۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاںولید احمد جواد شرقپوری نے کہا کہ نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ اس خطے میں اسلام اور پاکستان کا قلعہ ہے۔کانفرنس کی آٹھویں نشست میں ملک بھر سے آئے ہوئے نظریہٴ پاکستان فورمز کے عہدیدران نے اظہار خیال کیا۔نظریہٴ پاکستان کانفرنس میں منعقدہ 9نشستوں میں 1525مندوبین نے شرکت کی۔مقررین نے دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور دیگر افراد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.