نیوی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا

منگل 21 فروری 2017 12:14

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) نیوی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بدھ کوکرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا،پروٹیز کو کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دی تھی،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا 22فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ،تیسرا25 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا،چوتھا یکم مارچ کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 4مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :