ڈیرہ مرادجمالی میں پولیس کے ٹارگٹ کلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ، پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ‘ ایک پولیس اہلکارزخمی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک‘ 12گرفتار، پولیس

بدھ 22 فروری 2017 18:55

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈیرہ مرادجمالی میں پولیس اہلکاروں کا ٹارگٹ کلروں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ، پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ‘ ایک پولیس اہلکارزخمی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم ہلاک‘ 12گرفتار۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈ نمبر 19میں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ میں ملوث ملزمان کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ ماراگیا اسی دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی محمدمرادبھنگر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ 12افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی پولیس اہلکار کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی سے طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفرکردیاگیا،ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے میںمنتقل کردی گئی ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے نام صیغہ رازمیں رکھ کرمزید تفتیش شروع کردی ہے ۔دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے جتک روڈ پر تین مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر خالد حسین سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،صدر پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ عبدالغفور عمرانی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح چوروں نے عاشق علی عمرانی کے گھر میں گھس کر گھر کے اندر کھڑی دوموٹرسائیکلیں لے کر فرار ہوگئے،پولیس کو اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :