ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں فیملی ڈنر دیا،ترکی کی خاتون اول ایمن اردوان اور بیگم کلثوم نواز کی بھی شرکت

بدھ 22 فروری 2017 23:21

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں فیملی ڈنر دیا۔

(جاری ہے)

ترک صدر کی رہائشگاہ پر ڈنر میں ترکی کی خاتون اول ایمن اردوان اور بیگم کلثوم نواز نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم جو بدھ کی سہ پہر یہاں پہنچے، (آج) جمعرات کو اعلی سطح کی سٹریٹجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔