پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں بادشاہت چل رہی ہے ، شریفیہ اور اشرفیہ مل کرعوام کا خون چوس رہے ہیں ‘ حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹائون کا حساب دینا پڑے گا ‘ قوم طاہر القادری کی قیادت میں متحد ہو کر انقلاب کیلئے کردار ادا کرے
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 24 فروری 2017 20:32
(جاری ہے)
خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ جمہوریت میں عوام کو انصاف ، صحت اور تعلیم کی مفت فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر وطن عزیز میں حکمرانوں کی چھتری کے نیچے کرپشن ، بدعنوانی اور عوامی حقوق کی لوٹ مار کا سیلاب آیا ہوا ہے ۔
حکومتی وزراء ایک خاندان کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے کبڈی کبڈی کھیل رہے ہیں ۔ پرویز مشرف دور کے اختتام پر قوم 37بلین غیر ملکی قرضوں کی مقروض تھی جو اب 71 بلین قرضے کے بوجھ تلے دب چکی ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے لئے مصروفِ عمل ہیں ۔ قوم اگر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتی ہے تو اُسے اپنے ضمیر کو جگانا اور لٹیروںکو ووٹ کی طاقت سے آئوٹ کرنا ہو گا ، اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے کیس سے دستبرداری کے لئے پچاس پچاس کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی مگر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسے ٹھکرا دیا اور شہداء کے مجرمان کو سزا سے کم کسی چیز پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ وقت ک اہم ترین ضرورت ہے مگر ہمارا ملک کرپشن کی جس دلدل میں ڈوبتا جا رہا ہے وہ دہشت گردی سے بھی کہیں بڑا خطرہ ہے ، قوم کو تاریخ سے سبق لے کر اب جاگنا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نوید اشرف کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
مریم نواز کی پوری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے، پنجاب میں روٹی 12روپے کی کردی ، عظمی بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے پر حملہ
-
وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،رانا مشہود احمدخان
-
اوگرا نےمئی 2024 کیلئےآرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
اوکاڑہ ، سوتیلے باپ نے اڑھائی سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا
-
نوازشریف کا یوم تکبیرپربڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
-
کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنمائوں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دیدی‘ عظمیٰ بخاری
-
سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور
-
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.