سکھر ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 24 فروری 2017 21:00

سکھر۔ 24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) سکھر ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر سکھر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی ڈویژن میں پولیو مہم میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ، انہوں نے ڈی سیز اور ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ روٹین امیونائیزیشن کوبہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ بچوں میںAFPکیسز کی رپورٹ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو کریں تاکہ اسی بیماریوں کا فوری تدارک کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے متعلقہ اداروں کے خلاف کاروائی کے لیے اعلیٰ حکام کو لکھا جائے ، کیونکہ پولیو ایمرجنسی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :