امیر مقام کے پختونوں کیلئے خدمات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ناصر موسیٰ زئی

پی ٹی آئی نے گزشتہ چار سالوں میں دھرنوں کے علاوہ عوام کی کوئی خدمت نہیںکی، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا مضا فاتی علاقے اچرمیں شمولیتی جلسے سے خطاب

جمعہ 24 فروری 2017 23:07

امیر مقام کے پختونوں کیلئے خدمات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ناصر موسیٰ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) پی ٹی آئی نے گزشتہ چار سالوں میں دھرنوں کے علاوہ عوام کی کوئی خدمت نہیںکی، اُنکے وزراء کا امیر مقام کیخلاف منفی پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔ امیر مقام کے پختونوں کیلئے خدمات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے گزشتہ روز پشاور کے مضفاتی علاقے اچرمیں شمولیتی جلسے سے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر اچر گائوں سے انصاف یوتھ ونگ اور پی ٹی آئی یوتھ کے بیشتر نوجوانوں نے کثیر تعداد میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ناصر موسیٰ زئی کا اس موقع پر خطاب میں مزید کہنا تھا کہ امیر مقام ہمارے علاقے کا منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز سے زیادہ خدمت کررہا ہیں جس پر منفی پروپیگنڈاپھیلانے کے بجائے اُنکا شکریہ ادا کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید ے کرتے ہوئے ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کی حقیقت جان چکی ہے اور منتخب نمائندوںکے علاقے تبدیلی کے بجائے بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ روڈ پر جلد ہی نیا فیڈر بنا یا جائیگا جس سے علاقے میں بجلی ٹرپنگ اور لوڈنگ کم ہوجائیگی۔ اس موقع پر تقریب میں ناصر موسیٰ زئی کے ہمراہ حاجی صفت اللہ، رئیس اچر، رحم دل اور زکاء اللہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :