ٹرمپ انتظامیہ کا میڈیا کے خلاف اعلان جنگ ،بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات کا وائٹ ہائوس میں داخلہ بندکردیا

وائٹ ہائوس میں پریس سیکریٹری شون سپائسر کی غیررسمی بریفنگ کے دوران کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحافیوں کو نکال دیا گیا، من پسند صحا فیوں کو وائٹ ہائو س کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی

ہفتہ 25 فروری 2017 14:37

ٹرمپ انتظامیہ کا میڈیا کے خلاف اعلان جنگ ،بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے میڈیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا،ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کے صف اول نیوز چینل پر وائٹ ہائوس کی کوریج پر پابندی لگاتے ہوئے نمائندوں کو باہر نکال دیا جبکہ من پسند صحا فیوں کو وائٹ ہائو س کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والے چینل پر وائٹ ہائو س کی کوریج کرنے پر پابندی لگادی سین اسپائر کی بریفنگ کے دوران امریکا کے صف اول نیوز چینل کے نمائندوں کو باہر نکال دیا گیا جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس کے دوران میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صحافیوں کو بے ایمان اور کچھ اخبارات و ٹی وی چینلز کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا انہوں نے کہا کہ پریس سے انہیں کوئی اختلاف نہیں لیکن ٹیبل اسٹوری چلانے والوں کے خلاف ہیں یہ لوگ ذرائع کا سہارا لیکر ٹرمپ انتظامیہ کو نشانہ بنانے سے باز رہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹرمپ کے خطاب کے بعد بریفنگ کے دوران وائٹ ہاس کے ترجمان شان اسپائسر نے امریکی ٹی وی سی این این ،برطانوی ٹی وی بی بی سی اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز،لاس اینجلس ٹائمز اور دیگر کو بریفنگ روم میں آنے نہیں دیا جبکہ من پسند صحا فیوں کو وائٹ ہاس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :