گورنر سندھ کی معروف صنعت کار مرزا اختیار بیگ سے ملاقات

ہفتہ 25 فروری 2017 22:05

گورنر سندھ کی معروف صنعت کار مرزا اختیار بیگ سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے معروف صنعت کار ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ سے ہفتہ کوان کے دفتر بیگ ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران صوبہ میں صنعتی ترقی و سرمایہ کاری کے لئے مزید اقدامات کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گ،گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیدیل شہر ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ اقدامات کے ذریعہ ملک کے معاشی حب کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ دلوانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتیں صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گی، اس موقع پر مرزا اختیار بیگ نے صنعت کاروں کو درپیش مختلف مسائل سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :