فاٹا گرینڈ الائنس کی ملک میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت،پاک فوج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

اتوار 26 فروری 2017 20:21

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) قبائلی عمائدین اور ملکان پر مشتمل فاٹا گرینڈ الائنس نے جس کا اجلاس اتوار کے روز جمرود میں منعقد ہوا ملک میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی بھی سختی سے مذمت کی اور کہا ہے کہ فاٹا کے عوام اس مشکل گھڑی میںدہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فاٹا گرینڈ الائنس میں شامل ملک صلاح الدین آفریدی،سابق وفاقی وزیر ملک وارث خان آفریدی،ملک اسماعیل ،ملک اصراراللہ ،ملک نادر مہمند،ملک منان ملوگوری،ملک فیض اللہ،ملک خان مرجان وزیر،ملک عطاء اللہ محسود،ملک بہادر شاہ باجوڑی، ملک اسرائیل ،ملک رحیم خان مینگل،ملک بازار گل آفریدی،ملک نور زمان ،ملک نادر اورکزئی ،ملک نصراللہ وزیر،ملک حبیب اللہ محسود اور ملک محمد آیاز باجوڑی نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے پاک فوج کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان اور پاک فوج کا ساتھ دیا ہی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری ر ہے گا۔

فاٹا گرینڈ الائنس کے راہنماوں نے قبائلی علاقوں کے منتخب نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :