ٹانک ،محسود قبائل کے گرینڈ جرگہ نے مردم وشماری میں ائی ڈی پیز خانہ شامل نہ کرنے کی صورت میں بائیکاٹ کااعلان

پیر 27 فروری 2017 22:38

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) محسود قبائل کے گرینڈ جرگہ نے انے والی مردم وشماری وخانہ شماری میں ائی ڈی پیز خانہ شامل نہ کرنے کی صورت میں مردم شماری میں حصہ لینے سے بائیکاٹ کااعلان کردیا تفصیلات کے مطابق بروز سوموار پولیٹیکل کمپائونڈ جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے عمائدین کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جسمیں سینکڑوں قبائلی عمائدین اور عوام نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک حاجی محمد ، ملک محسود احمد ، ملک سعید الرحمن ، ملک راپا خان ، ملک محمد ہاشم ،ملک ولی جان ،ملک جانان ، ملک جہانگیر ،ملک حضرت علی ، مولانا عبدالرشید ، مولانا اعصام الدین اور دیگر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ انے والی خانہ شماری ومردم شماری فارم میں ائی ڈی پیز کا خانہ شامل تھا لیکن گزشتہ ماہ ایک اہم اجلاس کے دوران ائی ڈی پیز کا خانہ مذکورہ فارم سے نکال دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ محسود قبائل نے دیگر پاکستانیوں کی نسبت ملک وقوم کیلئے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے اور ائند ہ کیلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس انداز سے ائی ڈی پیز کا خانہ مردم شماری فارم سے نکال دیاگیا ہے اس سے ظاہر ہورہاہے کہ محسو د قبائل کوایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اقلیت ظاہر کرکے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے انکا کہناتھاکہ اگر مردم شماری وخانہ شماری فارم میں ائی ڈی پیز کا خانہ شامل نہ کیا گیا تو محسود قبائل انے والی مردم شماری وخانہ شماری میں کسی بھی صورت حصہ نہیں لیگی جرگہ نے اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر محمد شعیب اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نائب الدین کو اپنے تحفظات اور مطالبات سے اگاہ کیا اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر جنوبی وزیرستان نے جرگہ سے خطاب کے دوران یقین دلایا کہ ہمیں معلوم ہے کہ محسود قبائل ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں جسکا ہمیں احساس ہے کیونکہ محسود قبائل نے وطن عزیز کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جبکہ حکومت انکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری وخانہ شماری فارم میں ائی ڈی پیز خانہ شامل کرنے کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ کو محسود قبائل کے تحفظات اور مطالبات سے تحریری طور پر اگاہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :