پی ایس ایل کا فائنل 5مارچ کو لاہور میں ہوگا فیصلہ ہوگیا
فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں کیا گیا ،پنجاب حکومت نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے تمام تیاریں مکمل کرلی ہیں ، رانا ثناء اللہ پی ایس ایل پاکستان کی دھڑکن ہے جس کا کامیابی سے انعقاد کرکے دنیا کو مثبت پیغام دیں گے، نجم سیٹھی پوری قوم اور ادارے ایک صفحے پر ہیں، 3 مارچ کو پتا چل جائے گا کہ کون کون سے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلیں گے، ٹکٹ آج سے فروخت کئے جائیں گے، چیئرمین پی ایس ایل
پیر 27 فروری 2017 23:09
(جاری ہے)
پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ’پاکستانی عوام کی خواہش تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو اور اس حوالے سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کیا تھا۔
‘انہوں نے کہا کہ ’پی ایس ایل کے لیے پوری قوم اور ادارے ایک صفحے پر ہیں، 3 مارچ کو پتا چل جائے گا کہ کون کون سے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلیں گے جبکہ فائنل کے ٹکٹ آج سے فروخت کئے جائیں گی'۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل پاکستان کی دھڑکن ہے جس کا کامیابی سے انعقاد کرکے دنیا کو مثبت پیغام دیں گے۔‘انھوں نے کہا کہ ’پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے آئی سی سی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے بھی لوگ آئیں گے، جبکہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس آن لائن بھی فروخت کیے جائیں گے۔‘غیر ملکی کھلاڑیوں کے فائنل میں کھیلنے سے متعلق نجم سیٹھی نے کہا کہ ’3 مارچ کو پتہ چل جائے گا کہ کون سی دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی جس کے بعد کون کون سے غیر ملکی کھلاڑی فائنل کھیلیں گے اس کا بھی پتہ چل جائے گا۔‘خیال رہے کہ نجم سیٹھی نے اپنے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، پاک فوج کے سربراہ سمیت اہم شخصیات کو لاہور میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے لاہور میں خود کش دھماکے کے بعد پی ایس ایل فائنل کو کراچی میں کروانے کی پیش کش کی تھی جبکہ پنجاب حکومت بھی تذبذب کا شکار تھی تاہم پنجاب حکومت نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کر لیا۔پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں پشاورزلمی بہترین رین ریٹ کی بیناد پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔کراچی کنگز نے دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری راؤنڈ میچ میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا نمبر چار ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم کو سب سے زیادہ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جس کیباعث وہ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔پی ایس ایل 2017 کا پہلا پلے آف سرفہرست ٹیموں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیدرمیان 28 فروری کو کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو دوسرے پلے آف کی کامیاب ٹیم سے تیسرا پلے آف کھیلنا ہوگا جس کے بعد فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔دوسرا پلے آف یکم مارچ کو شارجہ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جس کی فاتح ٹیم پہلے پلے آف کی ہارنے والی ٹیم سے ایک میچ کھیلی گی جہاں کی فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔پی ایس ایل کا تیسرا پلے آف 3 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 2017 کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.