Live Updates

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں ‘ان کو کئی مرتبہ تلقین کی گئی کہ وہ سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں‘خان صاحب کبھی تو آپکے منہ سے خیر کی خبر نکلنی چاہے ‘عدالت عظمیٰ سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے‘ یہ بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے‘پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے جو دشمنوں کے خوف و ہراس پھیلانے کے ناپاک عزائم کے خلاف یہ کاونٹر نیرٹو(جوابی اقدام) ہے‘

ْوزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 11:04

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں ‘ان کو کئی مرتبہ تلقین کی گئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں ‘ان کو کئی مرتبہ تلقین کی گئی کہ وہ سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں‘خان صاحب کبھی تو آپکے منہ سے خیر کی خبر نکلنی چاہے ‘عدالت عظمیٰ سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے‘ یہ بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے‘پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے جو دشمنوں کے خوف و ہراس پھیلانے کے ناپاک عزائم کے خلاف یہ کاونٹر نیرٹو(جوابی اقدام) ہے۔

پیر کو مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو پی ایس ایل کے حوالے سے مثبت بیان دینا چاہیے تھا‘پوری قوم منتظر ہے کہ کبھی تو عمران خان کے منہ سے خیر کی بات نکلے گی‘دنیا میں جگ ہنسائی کے بعد اب عمران خان کو چاہیے کہ اپنا بیان واپس لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد میں روڑے اٹھکانے کی بجائے کے پی کے حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کی مدد کے لئے پیشکیش کرتے تو ایک یکجہتی کا پیغام جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے‘اس فیصلے سے لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم خوش ہے اور اس کا خیر مقدم کر رہی ہے اور یہ ایک ایسی خوشخبری ہے جو گزشتہ ساڑھے تین سال سے بزدل دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا شاخسانہ ہے جس کا کریڈٹ تمام صوبائی حکومتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح بہادر پاکستانی افواج کو جاتا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ وفاقی حکومت جس طرح تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلی تھی یہ آج اسی کا نتیجہ ہے، بزدل دہشت گرد تو چاہتا ہے کہ خوف و ہراس کی فضا قائم ہو اور کبھی بھی ایسے کام نہ ہوں جو پاکستان کو خوشحالی اور تندرست معاشرے کی طرف لے کر جائیں لیکن اس کے برعکس پنجاب حکومت کا یہ ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے اور بزدل دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانا ہے اور یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کی پوری پاکستانی قوم منتظر تھی، انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مجموعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے ‘بلاول کا بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے‘بلاول کو چاہیے کہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پاناماکوسیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ حکومت مخالف غیر زمہ دارانہ بیانات دینے والوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر تو وہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور اسی لیے وہ قبل از وقت الیکشن موڈ میں چلے گئے ہیں کیونکہ جن لوگوں کے پاس اپنی کارکردگی کے حوالے سے دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا وہ پھر اس طرح کے بیانات دینا شروع ہو جاتے ہیں چاہے وہ پانامہ پیپرز ہو یا پھر نیشنل ایکشن پلان وہ انہیں سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے لگ جاتے ہیں لیکن اپوزیشن کو چاہیے کہ 2018ء کے آنے میں ابھی بھی وقت باقی ہے وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، انہوں نے پارلیمنٹ میں آنے کا جو فیصلہ موخر کیا ہے اس سے مجھے یہ لگتا ہے کہ انہیں یہ لگ رہا ہے کہ 2018ء میں بھی پارلیمنٹ میں آنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اور جس صوبے میں ان کی حکومت ہے وہاں وہ پی سی ون یا پراجیکٹ ڈاکومنٹس تو بنا لیں تاکہ چائید کبھی آنے والے وقت میں ہی اس پر عمل درآمد کرا سکیں، اور اس سلسلے میں عمل درآمد میں تیزی کے لیے انہیں وفاقی حکومت کی کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو گی تو وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی پوری کابینہ ان کی مدد کے لیے حاضر ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات