وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے متعین سیکرٹری انعام اللہ خان کی ملاقات

ٹی ڈی اے پی کی تشکیل نو کا آغاز فوری کرنے کی ہدایت ، 2017میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی برانڈ مارکیٹنگ کا ہدف بھی نئے سیکرٹری کو دیدیا

منگل 28 فروری 2017 23:06

وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے متعین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے نئے متعین سیکرٹری انعام اللہ خان نے ملاقات کی ۔ وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ان کو مبارباد دی جبکہ اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزسے متعلق بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت نے ہدایت کی کہ افرادی قوت اور مالیاتی قوانین کی منظوری کے بعد ٹی ڈی اے پی کی تشکیل نو کا آغاز فوری طور پر کریں ۔

انہوںنے ہدایت کی کہ وہ علاقائی ذخائر کی تجدید کریں اور ایکسوٹرز کے ساتھ وسیع رابطے شروع کریں ۔ وزیر تجارت نے ہدایت کی کہ علاقائی مصنوعات اور اجناس کی موثر مارکیٹنگ کا منصوبہ فوری طور پر بنائیں ۔ 2017میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی برانڈ مارکیٹنگ کا ہدف بھی نئے سیکرٹری کو دے دیا ۔ مارچ کے مہینے میں وزیر تجارت سینئر افسران کے ہمراہ ٹی ڈی اے پی پر ایک تفصیلی اجلاس کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :