مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل کالاہور میں منعقدہ فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدلیا

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں،جاوید ہاشمی

بدھ 1 مارچ 2017 22:29

مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل کالاہور میں منعقدہ فائنل دیکھنے کیلئے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل کالاہور میں منعقدہ فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدلیا ،جاویدہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں،خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوش آئند ہے ،اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے مزید کھلیں گے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے وہ کرکٹ میچ کا فائنل دیکھنے لاہور جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی،پاکستان امن کا گہوار ا ملک ہے۔