بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اعلامیہ

جمعہ 3 مارچ 2017 23:11

کوئٹہ۔03مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 4مارچ 2017ء کو صبح 10بجے اسپیکر چیمبر میں طلب کرلیا ہے لہٰذا تمام معزز ممبران سے مذکورہ اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔