نادرا کی جانب سے مختلف علاقوں میں موبائیل رجسٹریشن وین بھیجنے کا شیڈول جاری

جمعہ 3 مارچ 2017 23:31

سکھر۔ 3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2017ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میں لوگوں کو کمیپوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بناکر دینے کے لیے موبائل رجسٹریشن وینز بھیجنے کے شیڈول میں31مارچ2017تک اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سکھر ضلع کے این آرسی سکھر سٹی میں31مارچ 2017تک وین نمبر -11 موجود رہیگی، جبکہ تعلقہ نیو سکھر، روہڑی اور پنوعاقل تعلقوں کی یونین کائونسلز میں بھی یکم مارچ سی11مارچ تک موبائل ٹیمیں موجود رہینگی۔

اسی طرح ضلع گھوٹکی میں تعلقہ گھوٹکی، اباوڑو اور خانگڑ ھ میں یکم مارچ سی31مارچ تک موبائل وین نمبر01- موجود رہیگی۔ اسی سلسلے میں متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگی کے لیے مذکورہ تاریخوں پر نادرا کے موبائل ٹیموں سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :