وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات
وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ کا پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے کئے جانیوالے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار وزیراعلیٰ نے سکیورٹی انتظامات کیلئے بھر پورتعاون پروزیراعظم محمد نوازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا دونوں رہنمائوںنے فائنل کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن کابے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا فائنل میچ کیلئے 60ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنمائوں کا بیان حقائق کے منافی ہے،میگاایونٹ کے سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے،شہبازشریف،چوہدری نثار کی گفتگو سکیورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر ہروہ اقدام اٹھائینگے جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
ہفتہ 4 مارچ 2017 21:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنمائوں کی جانب سے فائنل کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بے بنیاد بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کیلئے 60ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنمائوں کا بیان حقائق کے منافی ہے اور میگا ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔
سکیورٹی انتظامات کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اتنے بڑے ایونٹ کیلئے تقریباً 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں جو لاہو رجیسے بڑے شہر میں میگاایونٹ کرانے کیلئے قطعاً زیادہ نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے پنجاب پولیس اور رینجرز کی اب تک کی گئی مشترکہ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.