مردم شماری ملکی ترقی کے لئے انتہائی نا گزیر ہے‘ گورنر سندھ
جمعرات 9 مارچ 2017 23:35
(جاری ہے)
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں مردم و خانہ شماری 2017 ء کی بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری محمد صالح احمد فاروقی، مردم شماری صوبائی کمشنر عبد العلیم میمن ، پاک آرمی،نادراسمیت دیگر اداروں کے بھی نمائندے موجود تھے۔
بریفنگ میں گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ پاکستا ن میں مردم و خانہ شماری با الترتیب 1951 ، 1961 ، 1972 ، 1981 ، 1998 میں منعقد کی گئیں امسال 2017 ء میں چھٹی مردم و خانہ شماری ہوگی،جس کا فیصلہ مشترکہ مفادات کی کونسل کے 16 دسمبر 2016ء کو منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، تمام صوبوں میں دو مرحلوں میں خانہ و مردم شماری ہوگی ہر مرحلہ 30 ایام پر مکمل ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ پہلے مرحلہ کے 10 دن بعد شروع ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خانہ و مردم شماری کرنے والی ٹیم کے ہمراہ پاک فوج کے دستہ بھی ہوگا ٹیم گھر گھر جاکر معلومات جمع کرکے ریکارڈ مرتب کرے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک فارم بھرنے کا اوسط دورانیہ 10 سے 15 منٹس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں مردم و خانہ شماری کے لئے عملہ کی تعداد 28149 رکھی ہے یہ عملہ محکمہ تعلیم، بلدیات، ریوینیو اور دیگر محکموں سے لئے گئے ہیں جن کی تربیت بھی مکمل کرلی گئی ہے، صوبہ میں پہلہ مرحلہ میں کراچی ڈویژن، ٖضلع حیدرآباد، ضلع گھوٹکی اور تعلقہ سہون کو رکھا گیا ہے، صوبہ میں 38 ہزار999 بلاکس ترتیب دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ آپریشن میں تمام بلاکس کو 14 روز میں مکمل کیا جائے گا جن میں 3 میں دن گھروں کی نمبرنگ،10 دن میں فارم 2 اور ایک دن بے گھر آبادی کے لئے رکھا گیا ہے۔ گورنر سندھ نے مردم و خانہ شماری کی تیاریوں پر اپنے اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ اس کے فوائد عوام کوحاصل ہو سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.