عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیر دو نیو کلئیر ملکوں کے مابین ایک متنازعہ مسئلہ ہے ،جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے،ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
ہفتہ 11 مارچ 2017 00:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا یہ بات جانتی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی سب سے اہم اور بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ۔
جب تک یہ تنازعہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن بحال نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ سمیت ہر اہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے جس کی وجہ سے اب دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر ہو چکا اور زیر بحث بھی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رپورٹس کے مطابق بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فنڈنگ سے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کررہا ہے۔ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا تھا جس میں وہ ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہماری مسلح افواج صرف جوابی کاروئی کرتی ہے تاکہ دشمن کو ادھر تک ہی محدود رکھاجائے اور وہ یہ نہ سمجھے کہ ہم کمزور ہیں، ہماری پوری قوم اور ہماری مسلح افواج اپنے ملک کی سرحدوں اور اسکی سالمیت کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور انشااللہ اگر کسی نے بھی ہماری طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اسے اس کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور پاکستان کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کا امیج عالمی سطح پر مزید بہتر ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.