کراچی ، عوامی کالونی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گردی میں ملوث خطرناک دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا
دہشت گرد نے اسلحہ چلانے کی ٹریننگ لی اور مذہبی و لسانی فسادات کرانے کے ٹاسک پر ٹارگٹ کلنگ کرتا رہا
اتوار 12 مارچ 2017 20:21
(جاری ہے)
گرفتار دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے ملنے والے ٹاسک پر مذہبی و لسانی فسادات کرانے کے لئے مذہبی جماعتوں و تنظیموں سیاسی و لسانی بنیادوں پر کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی اور کئی افراد کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا ۔
گرفتار دہشت گرد نے لوگوں کو اغواہ کرکے قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینکنے کا انکشاف بھی کیا ۔گرفتار دہشت گرد ٹارگیٹ کلنگ ،دہشت گردی ،اقدام قتل،بھتا خوری سمیت درجنوں دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سپا ہ صحابہ کے کارکن کی اورنگی ٹائون میں کلنگ کی جبکہ خیبر پختون خواہ میں اسلحہ چلانے کی ٹریننگ حاصل کی۔ ملزم نے انکشاف کی کہ 2001میں وہ رائیونڈ تبلیغی جماعت میں گیا جہاں اس کی کچھ لوگوں سے ملاقات ہوئی جو اسے مقبوضہ کشمیر میں جہاد کے لئے بھیجنا چاہتے تھے لیکن میں گھبرا گیا اور کراچی واپس آگیا۔ گرفتار ملزم نے مزید سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.