آپریشن رد الفساد کے تسلسل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہے ،منان چوک واقعہ میں ملوث ملزمان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ وایمونیشن برآمد‘9اشتہاری اورمفرورملزمان کو بھی حراست میں لیاجاچکاہے

ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی پریس کانفرنس

پیر 13 مارچ 2017 23:41

آپریشن رد الفساد کے تسلسل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکارروائیاں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ آپریشن رد الفساد کے تسلسل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہے ،منان چوک واقعہ میں ملوث ملزمان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیاگیاہے بلکہ 9اشتہاری اورمفرورملزمان کو بھی حراست میں لیاجاچکاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سی سی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔عبدالرزاق چیمہ کاکہناتھاکہ اب ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی آپریشن ردالفساد کے تسلسل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2اشتہاری اور 7مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے بلکہ منان چوک پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے ٹھکانے سے 11عدد کلاشنکوف ،2عدد چائنا رائفل ،ایک بلٹ ایکشن رائفل ،ایک لائٹ مشین گن ،ایک عدد شاٹ گن ،ایک عدد سٹین گن ،49کلاشنکوف میگزین سمیت 8ہزار 4سو سے زائد زندہ کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہے ،ان کاکہناتھاکہ کالے شیشے والی 38گاڑیوں جبکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ رکھنے والے 2گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے سمیت 3گاڑیوں کو ٹریفک چالان کیاگیاہے جبکہ 953گاڑیوں کو موقع پر کلیئر کرلیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے جس کے دوران 28افراد کو گرفتار کیاجاچکاہے جبکہ 8کیسز درج کئے گئے ہیں ،ان کاکہناتھاکہ کل 11مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں پتہ شدہ 9مقدمات شامل ہیں ،ان کاکہناتھاکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز امن وامان کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتا۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ گزشتہ دنوں منان چوک پر دوگروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی فوٹیج سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی جس کے ذریعے ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے اور ان کے ٹھکانے پر گزشتہ روز چھاپہ مارکارروائی بھی کی گئی جس کے دوران اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرلیاگیاہے ،عوام کی جان وامال کاتحفظ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی پہلی ترجیح ہے اس سلسلے میں کوئی لمحہ بھی پروگزاشت نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :