جب مداح ملنے کیلئے گھر آتے ہیں تو جلن ہوتی ہے ‘ اہلیہ کامران اکمل

منگل 14 مارچ 2017 19:59

جب مداح ملنے کیلئے گھر آتے ہیں تو جلن ہوتی ہے ‘ اہلیہ کامران اکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل کی اہلیہ نے کہا ہے کہ جب فینز کامران سے ملنے گھر آتے ہیں تو جلن ہوتی ہے لیکن وہ کبھی مجھ سے اپنا موبائل نہیں چھپاتے۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی روک ٹوک نہیں ہے ،میں جب چاہوں ان کا موبائل دیکھ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کامران کو سمجھنا بہت مشکل ہے اور یہ بہت شاہ خرچ بھی ہیں ،ان کے ساتھ بین الاقوامی دوروں پر جانے کا بہت مزہ آتا۔کامران اکمل کے والد کا کہنا تھا کہ شروع میں لوگ مجھ پر طنز کرتے تھے کہ میں اپنے بیٹے کو پڑھانے کی بجائے کرکٹ کھلاتا ہوں لیکن کامران نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ محنت ضائع نہیں گئی۔