دمشق میں پانی کے ذخائر اسد رجیم نے خود تباہ کیے‘اقوام متحدہ
گذشتہ برس دسمبر میں شامی فوج نے خود ہی بمباری کر کے دمشق میں پانی کے ذخائر تباہ کئے ‘ 55 لاکھ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے دمشق میں پانی کے ذخائر کو تباہ کرنے میں مسلح عسکری گروپوں کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا‘ اقوام متحدہ کے اجلاس میں رپورٹ پیش
بدھ 15 مارچ 2017 12:17
(جاری ہے)
گزشتہ برس دسمبر میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے وادی البردی میں وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں وادی میں پانی کے ذخائر تباہ ہوگئے تھے۔
وادی البردی میں آبی وسائل تباہ کرنے کی تحقیقات کے لیے برازیلی تحقیق کار پاؤلو بینیرو کی قیادت میں ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اس تحقیقاتی کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی البردی میں پانی کے ذخائر تباہ کرنے اور پانی کو آلودہ کرنے میں کسی مسلح گروپ کا کوئی کردار نہیں۔ تاہم وادی البردی میں پانی کے ذخائر تباہ کرنے میں خود اسد رجیم ملوث ہے۔رپورٹ میں 21 جولائی سے 28 فروری 2017ء کے درمیانی عرصے کے واقعات جو شامل کیا گیا ہے۔ گذشتہ برس ستمبر میں شامی فوج کی اس بمباری کا بھی ذکر ہے جس کے نتیجے میں 14 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سابقہ رپورٹ میں وادی البردی میں پانی کے وسائل کو تباہ کرنے کے واقعے کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.