مکہ میں سرکاری سیکیورٹی اہلکار رشوت کے الزام میں گرفتار

بدھ 15 مارچ 2017 13:46

مکہ میں سرکاری سیکیورٹی اہلکار رشوت کے الزام میں گرفتار
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) مکہ میں سرکاری سیکیورٹی اہلکارکو رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق اہلکار نے شہر میں منہدم جائیداد کے منصوبے میں نرمی برتنے کے عوض ایک ملین سعودی ریال رشوت وصول کی ۔

(جاری ہے)

حکام نے کیس کے متعلق معلومات ملزم کے موبائل فون سے حاصل کی ہیں۔ وزارت داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حکام کو مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد کو 10سال قید یا 1ملین سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا ،یا یہ دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :